امریکا بلیک میل کر رہا ہے، روسی وزیر خارجہ

 Russian Foreign Minister

Russian Foreign Minister

ماسکو (جیوڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لئے روس اپنے ماہرین وہاں روانہ کرنے کے لئے تیار ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ماسکو حکومت شام میں مکمل فوجی مشن نہیں بھیجیں گی۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامی صدر کے خلاف سخت قرارداد کی منظوری کے لیے واشنگٹن حکومت روس کو بلیک میل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں حکومت کی تبدیلی کے بجائے کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کا حل ماسکو کا مقصد ہے۔