امریکا میں برفانی طوفان : نظام زندگی متاثر، سیکڑوں حادثات

Blizzard

Blizzard

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں برفانی طوفان سےنظام زندگی متاثر ہو اہے ، برفباری کے باعث کئی اسکول بند ہوگئے ، پھسلن کے باعث سیکڑوں حادثات ہوئے ہیں۔

ریاست ٹیکساس کے مختلف حصوں میں برفباری کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ سیکڑوں ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں اور مسافروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

نارتھ کیرولینا میں بھی برف کے طوفان نے لوگوں کو حیران کردیا۔ شمالی ورجینیا کے Dulles انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیاگیا، جس نے 1967 کا ریکارڈ توڑ دیا ، جارجیا اور اٹلانٹا میں سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے کارکن مصرو ف ہیں۔