نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا میں خون کی ایک پر اسرار بیماری کے باعث 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکا میں ایک ایسی پر اسرار بیماری سامنے آئی ہے جس میں خون کی گردش کے دوران جراثیم جسم میں پھیل جانے سے موت واقع ہو جاتی ہے ، اب تک اس بیماری سے 18 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکی محکمہ صحت کے بیان کے مطابق ریاست وسکونسین کے جنوبی اور جنوبی مشرقی علاقوں میں اس مرض کے چوالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ متاثرہ مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے ۔ ماہرین بھی اس انفیکشن کی وجہ جاننے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔