سان فرانسسکو امریکا میں بوئنگ طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ حادثے میں دو افراد ہلاک اور 181 زخمی ہوگئے۔ جنوبی کوریا کی ایشیانا ائر لائنز کے بوئنگ 777 طیارے میں 291 مسافر سوار تھے۔ سیول سے آنے والے طیارے نے نامعلوم وجوہات کی سان فرانسسکو انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی۔
اترتے وقت طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرایا اور اگلا حصہ رن وے پر پھسلتا چلا گیا۔ طیارے میں آگ لگ گئی اور مسافروں نے جانیں بچانے کے لئے چھلانگیں لگادیں۔ حادثے کے بعد ائر پورٹ بند کردیا گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
فائر بریگیڈ کے ایک اہل کار کے مطابق حادثے میں دو افراد ہلاک اور 181 زخمی ہوئے۔ سان فرانسسکو جنرل اسپتال کی انتظا میہ کا کہنا ہے کہ دس زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ طیارے میں عملے سمیت 307 افراد سوار تھے۔