بوسٹن (جیوڈیسک)امریکی شہربوسٹن میں میسا چوسٹس یونیورسٹی میں دھماکا اور فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کیمبرج میں میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کیمپس کی قریبی سڑک پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد دھماکے ہوئے۔
جس کے بعد یونیورسٹی اور ملحقہ ہوسٹل کو خالی کرالیا گیا ہے اور پولیس ذمہ دار افراد کی تلاش کررہی ہے،یونی ورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ حالات انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کرچکے ہیں،اور انہوں نے طلبا کو ایمرجنسی صورت حال سے الرٹ رہنیکیلئے خبردار کردیا ہے اور انہیں کلاس روم ،گھرو ں اور ہوسٹلز تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔