امریکا: کیلیفورنیا میں لگی آگ سے قریبی آبادیوں کو خطرہ

U.S.

U.S.

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلیفورنیا امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تاریخ کی بد ترین آگ مزید پھیلنے سے قریبی آبادیوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا۔ گیارہ روز پہلے سٹینی سلاس نیشنل پارک میں لگی آگ نے یوسمائٹ نیشل پارک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

آگ سے کیلیفورنیا کو فراہم کئے جانے والے پانی کا ذخیرہ راکھ گرنے سے آلودہ ہو گیا ہے۔آگ اب تک ایک لاکھ اسی ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور ریکارڈ تین ہزار سات سو فائر فائٹر اسے بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں، وہ جنگل کو صاف کر کے آگ کو قریبی آبادی کے ساڑھے چار ہزار گھروں تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔