اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ر)اسلم بیگ نے کہا ہے کہ امریکا نے کینیڈا، برطانیہ اور ایران سے مل کر پاکستان میں انتشار پھیلایا ہے کہ سازش کرنے والے چاہتے تھے کہ فوج مداخلت کرےاور اقتدار سنبھالے ، تاہم جنرل راحیل شریف نے تمام سازش ناکام بنادی۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ عسکری قیادت کو تمام سازشوں کاعلم تھا۔ جنرل راحیل فیصلہ کرنے میں دیر کرتے تو ملک کا بڑا نقصان ہوتا۔ اسلم بیگ نے انکشافات کرتے ہو ئے کہا۔
کہ ہمارے لوگ طاہر القادری کو ایرانی شہر قم لے کر گئے اور سینئر آیت اللہ سے ملاقات کرائی ،ان لوگوں کی ویٹی کن میں پوپ سے ملاقات کرائی گئی۔