شکاگو (جیوڈیسک) امریکی شہر شکاگو میں شدید برف باری کے بعد ایک نہیں پوری 38 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں طوفان کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برف باری کے بعد شکاگو کے کینیڈی ایکسپریس وے پر پھسلن کی وجہ سے 38 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
شدید برف پڑنے کے بعد نیویارک اور بوسٹن میں ڈیڑھ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے 60 میل فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔