امریکا اور چین میں شدید برفباری، نظام زندگی معطل ہو گیا

Snow

Snow

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں جاری شدید برفباری نے نظام زندگی منجمد کر دیا۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم، سکولوں کو بند کر دیا گیا۔ چین میں بھی برفباری جاری ہے۔

فلسطین اور بولیویا کے شہریوں کو سیلاب کا سامنا ہے۔ شمالی ٹیکساس کے بیشتر علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا، جبکہ سکولوں کو بند کر دیا گیا۔ ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

امریکا کے کچھ علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی ہوئے ہیں خراب موسم کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ چین میں بھی برفانی طوفان کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ برف سے ڈھکی سڑک پر ٹرک پھنس گیا۔

محکمہ موسمیات نے برفباری کا یہ سلسلہ مزید چند روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر فلسطین اور بولیویا کے شہری سیلابی پانی میں گھرے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے ڈیم کے گیٹ کھولنے پر غزہ کا گاؤں زیر آب آگیا۔

بولیویا میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی۔ پل ٹوٹنے کی وجہ سے بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ کٹ گیا، حالیہ بارشوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔