امریکی (جیوڈیسک) ریاست کیلیفورنیا کے کالج میں فائرنگ سے 6 ہلاک ہو گئے ، پولیس کے مطابق ایک مشتبہ حملہ آور کو ہلاک اور دوسرے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں سانتا مونیکا میں پیش آیا۔ ملز م نے پہلے ایک کالج کے قریب گھر میں 2 افراد کو ہلاک کیا اور پھر کالج میں طلبہ پر بھی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ، تمام زخمیوں کو ھسپتال منتقل کیا گیا جہاں تمام افراد دم توڑ گئے۔
پولیس کی فائرنگ سے ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرے کو سانتا مونیکا کالج کی لائبریری سے حراست میں لے لیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے کے تمام سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما ان دنوں لاس اینجلس کے دورے پر ہیں اور واقعے سے کچھ ہی دوری پر امریکی صدر باراک اوباما فنڈ ریزنگ میں مصروف تھے۔ امریکا میں فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی متعدد بار تعلیمی اداروں ، ھسپتالوں اور دیگر مقامات پر اس قسم کے واقعات میں درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔