واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں کمپیوٹر کی غلطی نے لوگوں کے مزے کرادیئے، سیکڑوں ڈالر کا فضائی ٹکٹ 5 سے 10 ڈالر میں فروخت ہو گیا، یونائیٹڈ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر میں خرابی کے باعث کم قیمت میں جاری ہونے والی ٹکٹ منسوخ نہیں کئے جائیں گے۔
امریکی فضائی کمپنی کے مطابق جمعرات کو کمپیوٹر کی خرابی کے باعث کئی لوگوں نے صرف 5 سے 10 ڈالر دے کر آن لائن ٹکٹس حاصل کئے، جب فضائی کمپنی کو اس خرابی کا پتا چلا تو اس نے اپنی ویب سائٹ بند کردی۔ یونائیٹڈ ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ سسٹم کی خرابی دور کر لی گئی ہے لیکن جاری ہونے والی ٹکٹس منسوخ نہیں کئے جائیں گے۔