نیویارک (جیوڈیسک) ایشیائی اور یورپی مارکیٹس کی طرح امریکا اسٹاک مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ خام تیل کی قیمت 6 سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے۔
پیر کو کاروبار کے آغاز کے چند منٹ کے اندر ہی نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتیں 5 فی صد گر گئیں جبکہ ڈائو جونز انڈیکس میں تقریبا 600 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ عالمی مارکیٹس میں شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے علاوہ خام تیل کی قیمتیں بھی تیزی سے گررہی ہیں۔
امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 6 برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اور بینچ مارک ویسٹ انٹرمیڈیٹ کے اکتوبر کے سودے 38 ڈالر 24 سینٹ فی بیرل میں طے ہوئے ہیں۔