سان فرانسسکو (جیوڈیسک) امریکا کپ سیلنگ سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی فتوحات کا شاندار سلسلہ جاری ہے۔ کیلیفورنیا کے سان فرانسسکو ساحل پر ہونیوالی سیلنگ سیریز کے شاندار اور دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔
نیوزی لینڈ نے عمدہ رفتار کے ساتھ ایونٹ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ سیریز میں کیوی سیلرز نے اٹلی کی ٹیم لونا روسا کو ایک منٹ اور ستاون سیکنڈ کی برتری سے شکست دی۔ امریکہ کپ سیلنگ سیریز میں نیوزی لینڈ کو پانچ پوائنٹس کے ساتھ نمایاں برتری حاصل ہے۔