امریکا چھوڑدو مسلمان طالبات کو ہراساں کیا جانے لگا

Muslim Students

Muslim Students

ڈیلاس (جیوڈیسک) نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کیمپس میں مبینہ دہشت گردکی جانب سے 3 نوجوان مسلمان طلبا کوسروں پر گولیاں مارکر ہلاک کیے جانے والے واقعے کے بعدامریکی ریاست ٹیکساس کے 2 شہروں آرلنگٹن اورڈینٹن کی یونیورسٹیوں میں مقامی لوگوں کی جانب سے حجاب پہنے والی طالبات کو دھمکیاں دینے اوران پراسلحہ تاننے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک واقعہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں درج کیاہے جویونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن میں پیش آیا۔

مسلمان طالبہ نے دھمکیاں میں بتایاکہ کیمپس میں سفرکے دوران ایک گاڑی میں بیٹھے شخص نے اس کاپیچھا کیااور جب اس نے اپنی گاڑی پارکنگ میں پارک کی تواس شخص نے گاڑی اس کی گاڑی کے پیچھے پارک کی اوراس پراسلحہ لہراتے ہوئے دھمکی دی کہ یہ ملک چھوڑدو۔

اسی طرح ایک دوسرے واقعے میں ایک نوجوان نے طالبہ کو کہاکہ تم اپنے ملک واپس جاؤ یا نارتھ کیرولینا چلی جاؤ کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ تم لوگوں سے کس طرح کابرتاؤ کرنا ہے۔