امریکا : نشے میں گاڑی چلانے والے سیکرٹ سروس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی پر مامور سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آ گیا ہے۔

دو اہلکار نشے میں دھت ہو کر گاڑی وائٹ ہاؤس کے قریب گھماتے رہے اور پھر گاڑی وائٹ ہاؤس کے بیرئیر سے بھی ٹکرائی۔ امریکی میڈیا پر خبر آنے کے بعد ہوم لینڈ سیکورٹی ادارے نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اوباما انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بارے میں امریکی صدر کو بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

سیکرٹ سروس کی کارکردگی حالیہ ،واقعات جس میں ایک لڑکے کی وائٹ ہاؤس، کا جنگلہ پھلانگنے کی کوشش اور کولمبیا میں جنسی سکینڈل میں ملوث 8 اہلکاروں کی معطلی کے بعد سوالیہ نشان بن گئی ہے۔