امریکا میں تہہ ہونے والی الیکٹرک بائیک متعارف کرا دی گئی

Electric Biking

Electric Biking

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں ایک ایسی الیکٹرک با ئیک تیا ر کر لی گئی ہے جو تہہ ہو کر پشتی تھیلے (Backpack) کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

بجلی کی طاقت سے چلنے والی اس بائیک کو چارج کر نے کے بعد 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑک پر چلانا ممکن ہے جبکہ اس کا وزن صرف 14 کلو گرام ہے۔

دو منٹ میں اس بائیک کے مختلف حصوں کو موڑ کر اسے تہہ کر کے اپنے ساتھ گھر کے اندر، آفس یا کسی بڑی گاڑی میں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔