امریکا : فلم فیوری کے انٹرنیشنل پریمیئر کی تقریب

Fury

Fury

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا میں ہوئی ہالی ووڈ فلم فیوری کے انٹرنیشنل پریمیئر کی رنگا رنگ تقریب، جہاں کاسٹ کی شرکت نے ریڈ کارپٹ کی رونقیں بڑھا دیں، دوسری جنگ عظیم پر مبنی ہالی ووڈ فلم فیوری کے انٹر نیشنل پریمیئر کے موقع پر کاسٹ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ فلم انڈسٹری سے وابستہ کئی فلمی ستارے جھلملائے۔

فلم میں بریڈ پٹ ایک فوجی کے کردار میں لڑتے نظر آئیں گے۔ ڈیوڈ آئیر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پانچ امریکی فوجیوں پر مشتمل عملہ فیوری نامی ٹینک پر دشمن کا تعاقب کرتا نظر آئے گا۔ فلم میں دوسری جنگ عظیم کے ہولناک قتل عام کے مناظرکومنفرد انداز میں عکس بند کیا گیا ہے۔

بل بلاک کی پروڈکشن میں اڑسٹھ ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی یہ فلم سونی پیکچرز کے بینر تلے امریکا میں کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔