نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست جارجیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد ہلاک کرنے کے خودکشی کرلیا مریکی پولیس کے مطابق جارجیا کے شہر ویسٹ اٹلانٹا میں مسلح شخص نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کردی جس سے 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے زیادہ تر افراد ایک دوسرے کے رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔