واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست یوٹاہ میں زہریلا انجیکشن دستیاب نہ ہونے پر فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا قانون منظور کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی کئی ریاستوں میں مجرموں کو سزائے موت دی جاتی ہے تاہم وہاں پھانسی کے بجائے قیدی کو زہریلا انجیکشن دیا جاتا ہے لیکن امریکا میں حکومتی اقدامات کے باعث اب اس زہریلے مواد کا حصول آسان نہیں رہا، جس کی وجہ سے امریکی ریاست یوٹاہ کی اسمبلی میں ایک بل منظور کیا گیا ہے جس کے تحت زہریلےانجیکشن کی عدم دستیابی کی صورت میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد ہوگا۔
واضح رہے کہ یوٹا واحد امریکی ریاست ہے جہاں سزائے موت کے مجرموں کو لگائے جانے والے زہریلے انجیکشن کی کمی کی وجہ سےسزائے موت کے لئے فائرنگ اسکواڈ کا طریقہ کار بحال کیا گیا ہے۔