امریکا آنے والی پروازوں میں بم دھماکوں کے خطرے کی وارننگ جاری

USA Flights

USA Flights

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں آنے والی پروازوں میں بم دھماکوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہ وارننگ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے نے جاری کی ہے۔ حکام کے مطابق دہشت گرد جوتوں میں دھماکا خیز مواد چھپاکر امریکا آنے والی پروازوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

وارننگ قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دہشت گرد نئے ڈیزائن کے شو بموں کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔

فضائی کمپنیاں مسافروں کے جوتوں پر زیادہ توجہ دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وارننگ کے بعد مسافروں کی اسکریننگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔