امریکا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 8 افراد ہلاک، 500 سے زائد لاپتہ

Floods U.S.

Floods U.S.

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب سے 8 افراد ہلاک اور 500 سے زائد لاپتا ہیں۔ امریکی ریاست کولاراڈو میں بارشوں کے بعد آنے والے بد ترین سیلاب نے کئی کلو میٹر رقبے کو نقصان پہنچایا ہے، متعدد مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔

کولاراڈو کے پہاڑی علاقے سے سیکڑوں افرادلا پتا ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں اور لاپتا افرادکی تلاش میں ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں، 3 ہزار سے زائد افراد انخلا پر مجبور ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق سیلاب سے اب تک 8 افراد ہلاک اور 580 لاپتا ہیں۔