امریکہ: فلوریڈا میں نایاب نسل کے کچھوے کی جان بچا لی گئی

Turtles

Turtles

امریکی ریاست فلوریڈا میں میرین بائیولوجسٹ نے ریسیکیو آپریشن کے بعد سمندری نایاب نسل کیننھے کچھوے کی جان بچا لی گئی۔ فلوریڈا کے ساحل سے پکڑے جانے والے کچھوے کو جانوروں کے اسپتال پہنچایا گیا جہاں کچھوے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔ نایاب نسل کے کچھوے کو دو ہفتے تک طبی امداد دی گئی۔ میرین بائیولوجسٹ کا کہنا ہے کہ اس نسل کے کچھوے دنیا سے معدوم ہوتے جارہے۔
ہیں اور ماہرین حیوانیات کو چاہیئے کہ اس نسل کی حفاظت کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ میرین بائیولوجسٹ کے مطابق نایاب کچھوے کا وزن بیماری کی حالت میں ایک کلو سے بھی کم تھا اور اب دو ہفتوں کی دیکھ بھال کے بعد اس کچھوے کا وزن تین کلو تک جا پہنچا ہے جوکہ ایک صحت مند کچھوے کی نشانی ہے۔ اور اب یہ کچھوا اس قابل ہے کہ سمندر میں موسمی حالات کی سختیوں کو جھیل سکے۔