امریکا: فنڈ جمع کرنے کی تقریب، شہریوں کی برفانی جھیل میں چھلانگیں

USA

USA

الاسکا (جیوڈیسک) امریکا میں فنڈ جمع کرنے کی ایک تقریب میں درجنوں شہریوں نے برفانی جھیل کے پانی میں چھلانگیں لگا دی۔

ریاست الاسکا میں سپیشل اولمپکس کے لئے فنڈ جمع کرنے کی تقریب میں شہری سخت سردی میں بھی برفیلے پانی میں چھلانگیں لگاتے رہے۔

انتظامیہ کے مطابق تقریب کے دوران چار لاکھ ڈالر سے زائد کے عطیات جمع ہوئے جنہیں الاسکا سپیشل اولمپکس پر خرچ کیا جائے گا۔