یو این میں امریکا کی مستقبل مندوب نکی ہیلی اپنے عہدے سے مستعفی

Nikki Haley

Nikki Haley

امریکا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استعفا منظور کرلیا ہے۔

نکی ہیلی ٹرمپ انتظامیہ کے اہم ترین افراد میں شامل تھیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انھوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیوں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نکی ہیلی نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مستعفی ہونے پر تبادلہٴ خیال کیا تھا۔

نکی ہیلی نے 27 جنوری 2017 کو اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالا تھا۔

وہ اقوام متحدہ کی سخت ناقد رہیں اور اسے امریکا اور اسرائیل سے متعلق متعصب قرار دیتی رہیں۔ انھوں نے اقوام متحدہ کی فنڈنگ میں امریکی تعاون میں نمایاں کمی کی اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر تنقید کرکے امریکا کو اس سے باہر نکال لیا تھا۔

بھارتی نژاد سکھ خاندان سے تعلق رکھنے والے نمراتا نکی ہیلی اس سے قبل جنوبی کیرولائنا کی گورنر تھیں۔ 2012 میں ری پبلکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے انھیں اپنے ساتھ نائب صدر کی امیدوار بنانے کے بارے میں سوچا تھا، لیکن نکی ہیلی نے باقاعدہ پیشکش سے پہلے ہی معذرت کرلی تھی۔