امریکا: شدید برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم

USA Snowfall

USA Snowfall

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا کے مختلف شہروں میں شدید برفباری نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔ سڑکوں پر کئی انچ برف پڑنے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

ملک بھر میں سات سو پروازیں منسوخ جبکہ ہزاروں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ خراب موسم کی وجہ سے یوم تشکر کی چھٹیوں پر جانے والے شہری بھی مشکل میں پڑ گئے۔ منی سوٹا میں برف سے ڈھکی سڑکوں پر حادثات کی اطلاعات ملی ہیں۔