امریکی سینیٹ نے بھاری اکثریت سے جیمز کومے کو ایف بی آئی کا ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ترانوے سینیٹروں نے جیمز کومے کی تعیناتی کے حق میں جبکہ صرف ایک نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ سینیٹر رینڈ پال ایف بی آئی کے اندرون ملک ڈرون کے استعمال کی پالیسی کی وجہ سے جیمز کومے کی مخالف کرتے رہے ہیں۔
صرف انہوں نے ہی انکی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ جیمز کومے کو صدر براک اوباما نے اکیس جون کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔ جیمز کومے نے صدر بش کی بلا اجازت لوگوں کی فون کالز سننے کے منصوبے کی مخالفت کی تھی۔