اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکا سےبےخل کیاگیامسافرامریکی اسکارٹ سمیت واپس واشنگٹن بھیج دیا گیا۔ مسافرکو بغیر تصدیق اور وزارت داخلہ کی منظوری کے بغیر بھیجا گیا۔
وزارت داخلہ کی سختی اور قانون پر عمل درآمد کی روایت برقرار رکھتے ہوئے امریکا سے بے دخل کرکے پاکستان پہنچائے گئے پاکستانی شہری کو وزارت داخلہ کے حکام نے پاکستان میں اترنے نہیں دیا اور خلاف قانون پاکستانی شہری کو لانے والے امریکی عہدیداروں سمیت اسے واپس امریکا بھجوادیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی کو وزارت داخلہ کی منظوری کےبغیر پاکستان لایا گیا ،ایف آئی اے حکام نے امریکی پولیس کو صاف صاف بتادیا کہ ضابطہ کار کے منافی کسی ڈی پورٹی کو قبول نہیں کیا جاسکتا ، امریکا سے پاکستان بھیجا گیا یہ شخص امریکا میں جرائم میں ملوث ہونے کے الزام پر ڈی پورٹ کیا گيا تھا ۔
ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر ڈی پورٹی کو لانے والی ترکش ایئر لائنز کو بھی پانچ ہزار ڈالرز جرمانے کا نوٹس دے دیا گيا ہے ۔
چند ہفتے پہلے ہی پاکستان یونان سے بے دخل کیے گئے متعدد پاکستانیوں کو بھی اسی جہاز سے واپس بھجوادیا تھا اور اس کی وجہ بھی یہی بتائی گئی گئی تھی کہ ڈی پورٹیز کو بھیجنے میں قوانین پرعمل نہیں کیا گیا ۔