امریکہ: 5 درجے کی شدت سے زلزلہ

Earthquake

Earthquake

اوکلاہاما (جیوڈیسک) امریکہ کی ریاست اوکلاہاما کے پیٹرول کے وسائل اور ریفائنریوں کی وجہ سے شہرت کے حامل شہر کشنگ میں کل شام مقامی وقت کے مطابق 7 بجکر 44 منٹ پر 5 درجے کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کنساس، آرکنساس، میسوری اور لٹل راک شہروں میں محسوس کئے گئے۔

کشنگ کے بلدیہ مئیر سٹیو سپئیرز نے زلزلے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہر کی سو سالہ عمارتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیٹرول اور گیس ریفائنریوں کے زیر زمین چھوڑے گئے سیویج کی وجہ سے حالیہ سالوں میں اوکلاہاما میں ہزاروں زلزلے آ چکے ہیں۔ گذشتہ ہفتوں میں بھی علاقے میں 4.3 کی شدت سے زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔