نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں فلوریڈا کے ساحلوں سے سمندری طوفان انڈیرا ٹکرانے کے بعددوسرے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ گیا۔ سمندری طوفان انڈیرا جمعرات کو فلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرا یا، سمندری طوفان کے زیر اثر تیز ہوائیں اور بارشوں سے جل تھل ہو گیا۔
اب سمندری طوفان کا رخ جارجیا اور کیرولینا کے ساحلوں کی جانب ہو گیا، میامی نیشنل ہیرکین سینٹر کے مطابق سمندری طوفان سے آئندہ 2 روز میں سیلابی صورتحال ہو سکتی ہے ، تاہم سمندری طوفان کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔