امریکا: میری لینڈ پولیس نے اسکول پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

School

School

میری لینڈ (جیوڈیسک) سولہ سالہ طالب علم مونکٹن کے جارج واشنگٹن سنٹر فار آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ملزم کے قبضے سے تین بم اور ایک بندوق بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اکیلے ہی منصوبہ بندی کی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ امریکا میں اس سے پہلے بھی کئی تعلیمی ادارے اس طرح کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔