امریکا :میزوری میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام نوجوان کو قتل کر دیا

Missouri

Missouri

میزوری (جیوڈیسک) امریکا میں نسل پرستی کے واقعات بڑھنے لگے ، ریاست میزوری میں پولیس نے فائرنگ کر کے ایک اور سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کر دیا۔

اٹھارہ سالہ انٹونیو مارٹن کو بارکلے میں گیس سٹیشن کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ عینی شاہد کے مطابق مارٹن نے پولیس کو تلاشی لینے سے روکا جس پر پولیس افسر نے اس پر فائرکھول دیا ، نوجوان کی ہلاکت کے بعد سیکڑوں افراد گیس سٹیشن پر جمع ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح نوجوان نے پولیس کی جانب اسلحہ لہرایا اور افسر کو فائرنگ کرنا پڑی ۔ اس سے پہلے اگست میں فرگوسن میں پولیس افسر نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو ہلاک کر دیا تھا اور گرینڈ جیوری نے پولیس افسر پر فرد جرم عائد کرنے سے انکار کر دیا، عدالتی فیصلے کے خلاف امریکا کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔