امریکا کا مزید 200 فوجی عراق بھیجنے کا فیصلہ

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن(جیوڈیسک) عراق میں کشیدہ صورتحال کے باعث امریکا نے مزید 200 فوجیوں کادستہ ،ڈرونز اور ہیلی کاپٹر عراق بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ نگرانی کے آلات اور ہیلی کاپٹرز سمیت مزید 200 امریکی فوجیوں کا عراق بھیجا جائے گا۔

یہ فوجی پہلے سے موجود 275 فوجیوں کے ساتھ بغداد میں امریکی سفارت خانے اور بغداد ایئرپورٹ کی حفاظت پرتعینات ہوں گے۔ جبکہ عراقی فوج کی مشاورت کے لیے پہلے ہی 300 امریکی اسپیشل فورس کے اہلکار عراق میں ہیں۔ 200 فوجیوں کے دستے کے بغداد پہنچنے کے بعد عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد 800 کے قریب ہوجائے گی۔