امریکہ : نیویارک میں تیز بارشوں کے باعث سیلاب

Floodwater

Floodwater

امریکہ (جیوڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں تیز بارشوں کے باعث سیلاب آگیا اور بروکلن میں سینکڑوں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ہیں ۔ تیز بارش کے باعث سینکڑوں گاڑیاں دو دو فٹ سے زیادہ پانی میں ڈوب گئیں۔

ڈرائیورز کو سڑک پر گھٹنوں گھٹنوں پانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیویارک اور نیوجرسی کو چالیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواں سے صورتحال مزید ابتر ہوئی اور شہر کے قریب واقع صنعتی مرکز میں کام شدید متاثر ہوا۔