واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست اوکلا ہاما اور شمالی ٹیکساس میں برف باری نے ڈیرہ جما لیا ہے۔ برف باری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اوکلا ہاما میں شدید برفباری سے سڑکوں نے چادر اوڑھ لی ہے۔ شدید برف باری سے متعدد ٹریفک حادثات کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید چھ انچ تک برف باری ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
شمالی ٹیکساس میں بھی شدید برف باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ شمالی ٹیکساس میں بھی چار انچ تک برف باری ہونے کا مکان ظاہر کیا گیا ہے۔