دفاعی چیمپئین برطانیہ کے اینڈی مرے نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ برطانوی کھلاڑی دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ نیویارک میں جاری سال کے چوتھے اورآخری گرینڈ سلم ایونٹ کے پہلے رانڈ کے میچ میں عالمی نمبر تین برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے مائیکل لودرا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اگلے رانڈ تک رسائی حاصل کرلی۔۔
مرے نے پہلے سیٹ میں دو مرتبہ حریف کھلاڑی کی سروس بریک کی اور سیٹ چھ سے دو اپنے نام کرلیا۔۔دوسرے سیٹ میں بھی برطانوی کھلاڑی میچ پر پوری طرح چھائے رہے۔ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے برتری کو دگنا کردیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی حریف کھلاڑی کم بیک نہ کرسکے اور اینڈی مرے نے چھ سے فتح حاصل کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔