امریکا(جیوڈیسک)امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ افغان صوبے پاروان میں موجود جیل کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔افغان صوبے پاروان میں موجود امریکی جیل طویل عرصے سے دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان کشیدگی کا باعث بن رہی تھی۔
طویل مذاکرات کے بعد امریکی حکام نے اس کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے اس حوالے سے افغان صدر حامد کرزئی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں جیل کا کنٹرول حوالے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔