نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک میں پولیس نے ایک 14 برس کے لڑکے کو پستول پھینکنے سے انکار پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ نیویارک پولیس کے مطابق شالیور ڈاوس نامی لڑکا برونکس کاونٹی کے علاقے میں ایک بھاگتے ہوئے شخص کا پیچھا کر رہا تھا اور اس پر گولیاں برسا رہا تھا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈاوس کو پستول پھینکنے کا حکم دیا مگر اس نے انکار کرتے ہوئے پستول کا رخ پولیس اہلکاروں کی طرف کر دیا جس پر ایک پولیس اہلکار نے گولی چلا دی جو لڑکے کے چہرے پرلگی اور وہ موقع پرہی ہلاک ہو گیا، پولیس نے واقعے کی دو ویڈیوز بھی جاری کر دی ہیں۔