کولاراڈو (جیوڈیسک) امریکہ کے ٹی جے وین گارڈیرن نے یو ایس اے پرو چیلنج سائیکل ریس کا ٹائٹل مسلسل دوسری بار جیت لیا۔
امریکی ریاست کولاراڈو میں ہونیوالی سائیکل ریس کے فائنل مرحلے میں امریکہ کے ایلکس ہووز سرفہرست رہے تاہم ریس میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر امریکی رائیڈر ٹی جے وین مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
وین کے ہم وطن سائیکلسٹ ٹام ڈینلسن کی دوسری اور رومانیہ کے سیرگھی کی تیسری پوزیشن رہی۔ بیالیس سالہ جرمن سائیکلسٹ جینس ووئیٹ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد کیریئر کی آخری ریس میں شریک تھے۔