فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکا میں روبوٹس اولمپکس کا میلہ سج گیا، دنیا بھر سے سترہ کمپنیاں جدید ترین مشینوں کے مقابلے میں شریک ہیں۔
فلوریڈا میں ہونے والے اس مقابلے میں امریکا، چین، جاپان اور کوریا کی سترہ کمپنیوں کے روبوٹس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، مقابلے دو دن تک جاری رہیں گے۔
مقابلے میں قدرتی آفات کے دوران کام کرنے والے روبوٹس پر خصوصی توجہ دی جائے گی، منتظمین کا کہنا ہے کہ روبوٹس مقابلے سے جدید مشینوں کو سمجھنے اور ان سے کام لینے میں بہت مدد ملے گی۔