امریکا : بادبانی کشتیوں کے دلچسپ مقابلے، نیوزی لینڈ کی کامیابی

Sailboat

Sailboat

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلیفورنیا کے سمندری پانی میں کشتی بانوں نے زور آزمائی کا زبردست مظاہرہ کیا۔ ایمریٹس ٹیم نیوزی لینڈ نے حریفوں کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ سیریز میں کیویز کی یہ چوتھی عظیم جیت ہے۔

اس جوش کا مظاہرہ دیکھ کر دفاعی چیمپئن ٹیم اوریکل نے اپنے قانونی جواز کو استعمال کرتے ہوئے مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ ضابطے کے مطابق سرفہرست ٹیم اپنا کوئی بھی میچ ملتوی کرانے کا حق رکھتی ہے۔