امریکا : تنخواہوں میں اضافہ کیلیے فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے ملازمین کی ہڑتال

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کردی ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق واشنگٹن اور نیویارک سمیت 60 امریکی شہروں میں فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی فی گھنٹہ مزدوری دگنی کر کے 15 ڈالر کی جائے اور انہیں مزدور یونین قائم کرنے کی اجازت دی جائے۔

ہڑتال پر موجود ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ہماری محنت کی وجہ سے لاکھوں ڈالر کماتے ہیں لہذا انہیں چاہیے کہ ہمیں بھی اچھا معاوضہ ادا کریں۔ امریکا کی تاریخ میں فاسٹ فوڈ کمپنیوں کی یہ سب سے بڑی ہڑتال قرار دی جارہی ہے۔