امریکا : شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Rain

Rain

ڈینور (جیوڈیسک) امریکی شہر ڈینور میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کولوراڈو کی باولڈر کاونٹی کے نزدیک سیلاب سے ذرائع آمدو رفت بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔

علاقے کے تعلیمی ادارے موسمی صورتحال کی وجہ سے بند کر دئیے گئے ہیں۔ امریکی صدر اوباما نے علاقے میں ایمرجنسی لگادی ہے اور امداد کے لیے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔