امریکا میں شٹ ڈاؤن، ایران اور شام پر پابندیوں کی نگرانی بند

USA Shutdown

USA Shutdown

امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث ایران اور شام پر عائد پابندیوں کی نگرانی ختم ہو گئی۔

واشنگٹن میں ہفتہ وارانہ بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے کہا کہ ایران، شام اور کئی دہشت گرد تنظیموں پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والا ادارہ وزارت خزانہ کام نہیں کر رہا۔

لہذا ان ممالک پر عائد پابندیوں کو نگرانی متاثر ہو رہی ہے۔ جے کارنی نے کہا کہ صدر اوباما کو مزید بریفنگ دی جائے گی۔