لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکا کے جنوبی جنگلات میں لگنے والی آگ رہائشی علاقوں کیلئے خطرہ بن گئی، امریکا کی جنوبی ریاست کیلے فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، آگ نے 40 ایکٹر رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
یو ایس فوریسٹ سروس کے مطابق شمالی علاقے میں کئی گھر وں کو آگ سے خطرہ ہے، فائر حکام پیر کے شام کو لگنے والی آگ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔