سان فرانسسکو (جیوڈیسک) طوفانی موسم میں بادبانی کشتیوں کے فیصلہ کن مقابلے شروع ہو گئے، امریکی اور کیوی ٹیم نے ایک ایک ریس جیت لی۔ سان فرانسسکو کے ساحل پر نیلگوں پانی میں کشتی بانوں کے زور آزمائی والے مقابلے ہوئے، بادبانی کشتی کے امریکا کپ فائنل کا ٹائٹل مقابلہ جارحانہ انداز میں شروع ہوا۔
روایتی حریف اوریکل ٹیم یو ایس اے اور ایمرٹس ٹیم نیوزی لینڈ کے درمیان زور کا جوڑ ہوا۔ تیز آندھی نے کشتی بانوں کا امتحان زیادہ سخت کر دیا جس سے ٹیموں کے علاوہ شائقین بھی بے حد محظوظ ہوئے، دن کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ایک ایک ریس اپنے نام کی۔