کراچی (جیوڈیسک) امریکا کے تعاون سے دیہی علاقوں میں خواتین کو نرسنگ کی بنیادی تربیت کے پروگرام کی کراچی میں تقریب ہوئی، ٹریننگ میں شامل خواتین کو ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کراچی میں۔
متعین امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نرسنگ ایک مقدس شعبہ ہے، خاص طور پر دیہی اور مضافاتی علاقے جہاں طبی مسائل زیادہ ہیں وہاں نرسز، مڈ وائفس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے نرسز ایڈ انیشیٹو کے تحت 30 نرسز کے پہلے تربیتی کورس کو سراہا۔