امریکا سیلینگ کپ : تیسرے مرحلے میں نیوزی لینڈ کو برتری حاصل

Posted sylyng cup

Posted sylyng cup

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ سیلینگ کپ فائنلز سیریز کے تیسرے مرحلے میں ٹیم نیوزی لینڈ نے برتری حاصل کر لی ہے۔ سین فرانسسکو کے ساحلوں پر جاری مقابلوں میں ٹیم نیوزی لینڈ نے برتری دکھاتے ہوئے اطالوی ٹیم کو شکست دی۔ مقابلے میں اطالوی ٹیم نے بھی جیت کے لیے سخت محنت کی لیکن کیوی ٹیم کو پچھاڑنے میں نا کام رہی۔

اس فتح کے ساتھ ٹیم نیوزی لینڈ نے اٹلی کے خلاف بیسٹ آف سیون فائنل سیریز میں 1 کے مقابلے میں2 مرحلوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔ فائنل سیریز کی فاتح ٹیم کا مقابلہ امریکہ کپ کی دفاعی چیمپئن ٹیم اوریکل سے ہو گا۔