امریکا شام میں حکومت مخالف باغیوں کو مسلح کرےگا

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا شام میں حکومت مخالف باغیوں کو مسلح کرے گا اور تربیت بھی دے گا ، امریکی ایوانِ نمائندگان نے حکومتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی حکومت نے شامی باغیوں کو مسلح کرنے اور تربیت دینے کا منصوبہ پیش کیا تھا جسے ایوان نمائندگان نے منظور کر لیا ہے۔