امریکا کا شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ

USA

USA

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے شام میں بھی شدت پسندتنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف فوجی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

محکمہ دفاع پنٹا گون نے دولت اسلامیہ کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بھی فوجی کارروائی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اس سے پہلے امریکی فوج نے عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی حملے کیے تھے جس کے جواب میں دولت اسلامیہ نے امریکی مغوی صحافی جیمز فولی کو قتل کردیا تھا اور امریکا کو حملوں کی دھمکی دی تھی۔