ٹینیسی (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی میں نیول بیس پر ایک نیشنل گارڈ کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جس جگہ پیش آیا وہ سیکورٹی زون میں نہیں آتا۔
فائرنگ کرنے والے مشتبہ نیشنل گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے۔ فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار کی ٹانگ اور دوسرے گارڈ کے پیر پر گولی لگی ہے۔اس سے قبل واشنگٹن میں 16 ستمبر کو کنٹریکٹ ورکر نے نیول یارڈ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔